بھٹکل:19/نومبر (ایس او نیوز) شرالی کے الویکوڑی کی شری درگاپرمیشوری مندر کا ماری جاترا 17اور18جنوری کو منعقدہونے کی ماری جاترا کمیٹی کے صدر راماموگیر نے جانکاری دی ۔
سنیچر کو الویکوڑی مندر کے رہائشی گھر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے راماموگیرنے بتایا کہ 17جنوری کی صبح 9بجے سے جاترے کی شروعات ہوگی۔ مختلف رسومات ، پوجا پاٹ کو انجام دیاجائےگا۔ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے ، رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، ضلع پنچایت جئے شری موگیر بھی پروگرام میں شریک ہونگے۔ 18جنوری کو اجیرے کے شری برہمانند سرسوتی سوامی جی تشریف لائیں گے۔ پروگرام میں سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک شریک ہونگے۔ ا س کے علاوہ کئی ایک سماجی کاموں میں بھی مندر انتظامیہ اور ٹرسٹ سرگرم ہونے کی اطلاع دی۔ اس موقع پر نارائن دئیمنے ، اروند پائی ، بلیانائک، دیوپاموگیر، ایف کے موگیر، منجوناتھ نائک، گوپال موگیر وغیرہ موجود تھے۔